کوئٹہ( پ ر) کیچ و گوادر سے منتخب پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی ایک انمول تحفہ ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے جانی و مالی قربانیاں دیں، آج کے دن ہمیں اس بات کی تجدید کرنی چاہئے کہ ہم ملک وصوبے کی ترقی وخوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں اور توانائیوں کو بروئے کار لائیں گے، یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں ملک شاہ گورگیج نے کہاکہ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور دفاع کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ،آج ہم سب کو متحد ہوکر اپنے وطن عزیز کی ترقی کیلئے کام اور آپس کے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ایک نئے جذبے اور جوش کیساتھ ملک و صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔