ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان تاجر اتحاد پاکستان کی جانب سے یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریب چوک شہیداں پر منعقد ہوئی،تقریب میں سرپرست اعلیٰ وریٹائرڈ مجسٹریٹ چوہدری محی الدین نے صدر ملتان تاجر اتحاد چوہدری محمد حنیف، نائب صدر حاجی رانا محمد اقبال، جنرل سیکرٹری میاں محمد ثاقب صدیق سمیت دیگر تاجروں اور ان کے بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔