• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی تقریب

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب خواجہ مظہر الحق نے کہا ہے کہ 14اگست کا دن تحریک آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں اپنے اندر اتحاد، نظم و ضبط، اور حب الوطنی کے جذبات کو مزید مستحکم کرنا ہو گا، وہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ میں پاکستان کی آزادی کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر ڈی پی آئی (سکینڈری) جنوبی پنجاب زاہدہ بتول، سکیشن آفیسرز چوہدری شبیر احمد، حنا چوہدری اور متعلقہ تعلیمی افسران سمیت طلباء و طالبات کی کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی، قبل ازیں تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری نے طلباء و طالبات اور ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے افسران اور دیگر سٹاف کے ہمراہ پرچم کشائی کی ۔
ملتان سے مزید