اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) نئی سیاسی جماعت عوامی اتحاد پاکستان پارٹی کے بانی چیئرمین نفیس مراد میو نے پارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور رہنماء سیاست کے نام پر معاشرہ تباہ کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جمعرات 15اگست سے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیکر عام آدمی کے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کیا جائیگا۔