• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشد ندیم کو مریم نواز سے تحفے میں ملنے والی گاڑی کے مخصوص نمبر کی تجویز کس نے دی تھی؟

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ 

صوبہ پنجاب کے چھوٹے سے شہر میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے جیویلن کھلاڑی (نیزہ باز)  ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں سونے کا میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند اور جشنِ آزادی کا مزہ دوبالا کر دیا ہے۔

ارشد ندیم آج کل شہروں شہر والدہ کے ساتھ سفر کر رہے ہیں اور میڈیا ہاؤسز کو انٹرویوز دے رہے ہیں۔

گزشتہ شب جیوز نیوز پر ارشد ندیم کا والدہ کے ہمراہ انٹرویو نشر کیا گیا، جیو نیوز کے معروف صحافی، میزبان و کالم نگار حامد میر نے گولڈ میڈلسٹ کا انٹرویو لیا۔


سوالوں کے جواب میں ارشد ندیم کی والدہ، رضیہ پروین نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو روٹی، سالن، دیسی گھی، مکھن اور لسی پلاتی ہیں، بیٹے کو چوٹیں لگنے پر وہ پریشان ہو جاتی ہیں اور اچھے ڈاکٹر سے علاج کا مشورہ دیتی ہیں۔

ارشد ندیم کی والدہ کا بتانا تھا کہ اب وہ شہر اور گاؤں دونوں جگہ رہیں گے، مشہور ہو جانے کے بعد کسی بڑے شہر میں منتقل ہونے کے ساتھ ساتھ گاؤں میں بھی قیام رکھیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ نیرج چوپڑا کو انشاء اللّٰہ اپنے گھر بلاؤں گی اور دعوت دوں گی۔

دوسری جانب ارشد ندیم نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ٹریننگ اور یکے بعد دیگرے مقابلوں کے درمیان کبھی نیرج کو پاکستان بلانے کا موقع نہیں ملا ہے، کبھی اس موضوع پر گفتگو نہیں ہوئی ہے۔

انٹرویو کے دوران سوالات کے جواب میں ارشد ندیم نے بتایا کہ پرس جانے سے قبل میری وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی تھی، کچھ ماہ قبل حکومت نے ہی مجھے بیرونِ ملک سے نیزہ منگوا کر دیا تھا جس سے میں نے ٹریننگ کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک نیزے کی قیمت پاکستان میں پہنچتے پہنچتے تقریباً 7 سے 8 لاکھ تک بن جاتی ہے۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ مستقبل میں اپنے ہی گاؤں کی زمین پر ٹریننگ اکیڈمی بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، ٹریننگ اکیڈمی میں کم سے کم 18 سے 20 نیزوں کی ضرورت ہوگی۔

دورانِ شو حامد میر نے ارشد ندیم سے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، مریم نواز کی جانب سے آپ کو تحفے میں ملنے والی گاڑی کی مخصوص نمبر پلیٹ کی تجویز کس نے دی تھی؟


ارشد ندیم کی جانب سے نفی میں جواب آنے پر حامد میر نے بتایا کہ یہ تجویز سب سے قبل جیو نیوز پر، تجزیہ کار سکندر بخت کی جانب سے دی گئی تھی جسے پنجاب حکومت نے بڑے شاندار طریقے سے پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے۔


انٹرویو کے اختتام پر سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ارشد ندیم نے حالات سے مایوس نوجوانوں کا مشورہ اور پیغام بھی دیا۔

ارشد ندیم نے حامد میر کے سوال پر اپنے اور نیرج چوپڑا کی ٹریننگ میں فرق پر بھی کھل کر بات کی۔

خاص رپورٹ سے مزید