• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری کا ارشد ندیم کی اہلیہ کیلئے سونے کے سیٹ کا اعلان


صوبہ سندھ کے گورنر، کامران ٹیسوری کی جانب سے جیویلن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی اہلیہ، راشدہ کے لیے سونے کے سیٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ شب ارشد ندیم نے اپنی ہمسفر، راشدہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

اس دوران ارشد ندیم نے کراچی اور گورنر ہاؤس میں ہونے والے اپنے تاریخی استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے، میں عوام کا پیار اور اپنے لیے محبت دیکھ کر بہت خوش اور حیران ہوں، میں مزید پاکستان کا مزید نام روشن کروں گا، اتنا پیار دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ میرے ہاتھ میں ابھی جیویلن ہو اور میں ورلڈ ریکارڈ بنا دوں۔

لائیو ٹرانسمیشن کے دوران صحافی، وسیم بادامی نے گورنر سندھ کو بھی کال پر لے لیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لائیو کال کے دوران اعلان کیا کہ بہت جَلد ہماری بہن، ارشد ندیم کی اہلیہ کو میری جانب سے ایک سونے کا سیٹ بطور تحفہ بھجوایا جائے گا۔

اس اعلان پر ارشد ندیم خوش نظر آئے، اُن کا کامران ٹیسوری کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے کراچی اور اپنے ہاؤس بلا کر پہلے ہی بہت عزت دی ہے، یہی بہت زیادہ تھا۔

اس پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ آپ نے ہمیں اپنا بہت وقت دیا، آپ اس طرح ملے کہ جیسے بچپن سے جانتے ہوں، آپ سے مل کر بہت اچھا لگا۔

خاص رپورٹ سے مزید