کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور دو قومی نظریہ کے تحفظ پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام6ستمبر کو نشتر پارک میں عظیم الشان عقیدہ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، علماء ومشائخ،اسکالر مذہبی وسیاسی رہنما اور ہر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے بھرپور شرکت کرینگے۔