اسلام آباد (صباح نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب سے متعلق مبینہ آڈیو لیک کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم افغان 19اگست کو سماعت کرینگے۔واضح رہےکہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔