• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعرات کو بحیرہ روم کے یومیہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پیرس (اے ایف پی) بحیرہ روم جمعرات کو اپنے بلند ترین درجہ حرارت پر پہنچ گیا، جس نے جولائی 2023کا ریکارڈ توڑ دیا۔اسپین کے معروف انسٹی ٹیوٹ آف میرین سائنسز نے کہا کہ جمعرات کویومیہ 28.90 سینٹی گریڈ کے ساتھ بحیرہ روم میں سمندر کی سطح کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔گزشتہ ریکارڈ 24جولائی 2023کواوسط قدرکے ساتھ 28.71سینٹی گریڈ تھا۔یہ ابتدائی نتائج یورپی یونین کے کوپرنیکس ارتھ آبزرویشن پروگرام کے سیٹلائٹ ڈیٹا سے لیے گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید