• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری(اشفاق اشفی) ڈگری ٹاؤن کمیٹی کے کونسلر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شہزاد اظہر آرائیں نے ڈگری میں "جنگ" سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کے سرسبز صحرا تھرپارکر میں جشن یوم آزادی کے دن سمیت گذشتہ دو ہفتوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے سیاحت کے لیے وزٹ کیا. سندھ کا صحرا دبئی کے صحرا سے زیادہ خوبصورت اور شاندار ہے، اور یہاں سیاحت کو اور فروغ دینے کے مذید بے شمار مواقع موجود ہیں انھوں نے کہا کہ سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کا صحرائے تھرپارکر میں آجانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سندھ حکومت نے تھرپارکر کو پورے سندھ سے جوڑنے کے لئے کیا اچھا روڈ سسٹم بنایا ہے یہاں اکثر روڈز بہت اعلیٰ اور زبردست بنائے گئے ہیں ساتھ میں سندھ حکومت کے سیاحت اور کلچر ڈپارٹمنٹ نے بھی سیاحوں کی مدد کے لیے اس سلسلے میں اہم قدم اٹھائے ہیں، جس کے لیے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی تعریف کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ صحرائے تھر پارکر کو نیشنل پارک کا درجہ دیکر سیاحت کے لئے مذید سہولتیں فراہم کی جائیں۔ صحرائے تھر میں ہر قسم کے شکار پر مکمل پابندی لگاکر نایاب جانوروں اور پرندوں کا تحفظ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید