• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم محمد خان جونیجو کا 92 واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

خالق نگر(صباح نیوز)سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا92واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا۔محمد خان جونیجو پاکستان کے دسویں وزیر اعظم تھے وہ24مارچ 1985سے 29 مئی1988 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ۔محمد خان جونیجو 18اگست1932 کوسندھ کے علاقہ سندھڑی میں پیدا ہوئے وہ1985 کے غیر جماعتی انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جنہیں اس وقت کے صدر پاکستان جنرل ضیا الحق نے وزیراعظم نامزد کیا۔محمد خان جونیجو پاکستان کے ایک انتہائی ایماندار،کم گو وزیر اعظم تھے۔سانحہ اوجڑی کیمپ کے بعد صدرجنرل ضیا الحق اور وزیر اعظم محمد خان جونیجو میں اختلافات پیدا ہو گئے جس کے بعد صدرجنرل ضیا الحق نے8ویں ترمیم کا اختیار استعمال کرتے ہوئے جونیجو حکومت کو بر طرف کر دیا۔محمد خان جونیجو 18مارچ 1993 کو انتقال کر گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید