• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے بعد PTI پنجاب بھی اختلافات کا شکار، 2 گروپوں میں تقسیم

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی اختلافات سامنے آگئے۔ایک گروپ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے فرحت عباس کو تبدیل کرایا، جواختلا فات کی وجہ بنی ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب پارٹی معاملات پر دوگروپوں میں تقسیم ہوگئی، حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر بنانے پر پی ٹی آئی پنجاب اختلافات کا شکار ہے۔پارٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ ایک گروپ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرکے فرحت عباس کو تبدیل کرایا۔ذرائع نے بتایاکہ حماد اظہر مخالف گروپ علی امتیاز وڑائچ کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کروایا۔
اہم خبریں سے مزید