• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش، عبوری حکومت نے سات ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا

کراچی(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سات ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔بنگلہ دیش کے مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی زیر قیادت عبوری حکومت نے ایک اہم انتظامی رد و بدل کے تحت مختلف ممالک میں تعینات اپنے سات سفیروں کو واپس بلانے کا حکم دیا ہے۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے واشنگٹن میں تعینات سفیر محمد عمران، ماسکو میں تعینات سفیر قمر الحسن، ریاض میں سفیر جاوید پٹواری، ٹوکیو میں سفیر شہاب الدین احمد، برلن میں سفیر مشرف حسین بھویاں، ابوظہبی میں تعینات سفیر ابو ظفر، ابوظہبی میں تعینات ہائی کمشنر عزیرالاسلام اور مالے میں تعینات ہائی کمشنر ابوالکلام آزاد کو واپس بلا لیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید