• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی گریڈ ایک سے 19 تک کی غیر ضروری اسامیاں ختم

اسلام آباد ( طاہر خلیل)کفایت شعاری کی قومی مہم کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی گریڈایک سے 19 تک کی 220 غیرضروری آسامیاں ختم کردی گئیں جس سے قومی خزانے کو 56 کروڑ30 لاکھ روپے سے زائد کی سالانہ بچت ہوگی جبکہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک ارب روپے سالانہ قومی بچت کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اخراجات میں بڑی کمی لانے کے تین مراحل میں سے دو مکمل کرلئے گئے۔ پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی کی مختلف گریڈز کی 90 غیرضروری آسامیاں ختم کی گئیں جن سے 25 کروڑ 52 لاکھ 64ہزار روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید