• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو اور میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن کے اشتراک سے چھٹا ادب فیسٹیول آج لاہور میں ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) جیو اور میر خلیل الرحمان فاؤنڈیشن (MKRF) کے اشتراک سے چھٹا ادب فیسٹیول ہفتہ17اگست کو لاہور کے الحمراآرٹس کونسل میں ہوگا جس میں ہر عام و خاص کیلئے داخلہ مفت ہے۔ فیسٹیول میں پنجاب کے وزیر تعلیم راجہ سکندر حیات، نسرین محمود قصوری، ڈاکٹر فیصل باری، ڈاکٹر فیصل مشتاق، بیلہ رضا جمیل، سیما عزیز، کامران لاشاری، ڈاکٹر نادرہ خان، مہناز شجرہ، اطہر طاہر اور ڈاکٹر امرہ رضا، مینا ملک، رضا نعیم، سلمان فاروقی، روشن ظفر، ڈاکٹر امجد ثاقب، اعتزاز احسن، مجیب الرحمان شامی، ڈاکٹر محمد وسیم، بشریٰ اعتزاز، بسمہ معروف، تانیہ ملک، ممبئی میں مقیم صحافی ایوش پتھران، عمیر سعید عزیز، یاسر لطیف ہمدانی اور ڈاکٹر علی عثمان قاسمی اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید