• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارسا تربیلا ڈیم کو 1550 فٹ کی بہترین سطح تک بھرنے کے لیے تیار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) ایک مثبت پیشرفت میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) آج تربیلا ڈیم کو اس کی بہترین سطح 1550 فٹ تک بھرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے کیونکہ اس کی موجودہ سطح 5.708 ملین ایکڑ فٹ کے زندہ ذخیرہ کے ساتھ 1549 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ارسا عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ آبی ذخائر میں پانی 1540 فٹ تک پہنچنے کے بعد ایس او پیز (معیاری آپریٹنگ طریقہ کار) کے تحت تربیلا آبی ذخائر میں ہر روز ایک فٹ پانی مزید ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ تاہم ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ کر 1549 فٹ ہوگئی ہے۔ آج (جمعہ) تک ملک میں پانی کا ذخیرہ 10.780 ایم اے ایف ہے جس میں تربیلا ڈیم میں 5.708 ایم اے ایف، چشمہ بیراج میں 0.007 ایم اے ایف اور منگلا کے آبی ذخائر میں 5.056 ایم اے ایف شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید