• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے متفرق درخواست

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190ملین پاونڈز ریفرنس کی کارروائی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں ٹرائل کورٹ کے نیب کی 343 ویں ایگزیکٹو بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ پیش کرنے سے متعلق درخواست مسترد کرنے کے حکم نامہ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر نیب بورڈ میٹنگ کا ریکارڈ ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی کو اپنے دفاع میں بھاری نقصان ہو گا۔ جمعہ کو بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے 190 ملین پاونڈز ریفرنس کی کارروائی روکنے کی متفرق درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب ، ڈی جی نیب اور پراسیکیوٹر جنرل کو فریق بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید