• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے کی عالمی مذمت

کراچی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے کے گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے اورگھروں کو آگ لگانے کی اقوام متحدہ اور عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں پر یہودی آبادکاروں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ایسے حملہ آوروں کو کسی قانونی کارروائی کا سامنا نہیں رہا ہے۔واضح رہے کہ یہودی آباد کاروں نے یہ مسلح اور منظم حملہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نابلس کے نواح میں جت نامی گاؤں پر کیا ۔
اہم خبریں سے مزید