• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غارِ حرا جانے کیلئے پہلی کیبل کار کا آغاز جلد متوقع

کراچی(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں غار حرا تک کیبل کار پہنچانے کے پراجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیبل کار کو آئندہ برس تک کھول دیا جائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں غار حرا تک جانے کیلئے کیبل کار کا اسٹیشن مقدس پہاڑ پر 634 میٹر کی بلندی پر ہوگا۔ سمایا انویسٹمنٹ کمپنی کے سی ای او فواز المحریج نے اعلان کیا ہے کہ غار حرا تک کیبل کار پراجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔پراجیکٹ کے سی ای او نے بتایا کہ پراجیکٹ کو زائرین کیلئے آئندہ برس کھول دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید