• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: منکی پاکس سے بچاؤ سے متعلق ایڈوائزری جاری

فوٹو ایڈیٹڈ
فوٹو ایڈیٹڈ

صوبۂ سندھ کے محکمۂ صحت کی جانب سے منکی پاکس سے بچاؤ سے متعلق ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

محکمۂ صحت کی ایڈوائزری کے مطابق منکی پاکس انفیکشن جانوروں سے انسانوں یا ایک انسان سے دوسرے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے سے پھیل سکتا ہے، بخار، سر اور پٹھوں میں درد، گلے کی خراش اور غدود کی سوجن مرض کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق دوسرے مرحلے میں جسم پر سرخ دھبے ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں جو 2 سے 4 ہفتے تک رہ سکتے ہیں، مرض کی تشخیص کے بعد مریض کو ضروری سامان کے ساتھ قرنطینہ کرنا ضروری ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر اور این 95 ماسک کا استعمال ضروری ہے۔

صحت سے مزید