• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو سمیت جاپان کے ریجن کانتو میں سمندری طوفان، سیکڑوں پروازیں منسوخ

کراچی(نیوزڈیسک)وکیو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور طوفانی موسم کے باعث پروازوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔سمندری طوفان اور موسم کی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ ہونے کے بعد 1 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔سمندری طوفان کے پیش نظر ٹوکیو اور ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرینیں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں۔جاپانی حکومت نے متاثرہ علاقوں سے تقریباً 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید