• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، 25 سالوں میں پولیو کا پہلا کیس ریکارڈ، اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

کراچی(نیوزڈیسک)غزہ میں 25 سالوں میں پہلا پولیو کیس ریکارڈ ہونے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لاکھوں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارےکے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے علاقے دیر البلاح میں پہلے پولیو کیس کی تصدیق کردی، پولیو کی تشخیص اردن میں کیے گئے ٹیسٹ کے دوران 10 ماہ کے بچے میں ہوئی جسے پیدائش سے اب تک کوئی ویکسین نہیں دی گئی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید