• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش فارن آفس کا اعلیٰ عہدیدار اسرائیل کو ہتھیار فروخت پر مستعفی

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) برطانوی دفتر خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر احتجاج کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مارک سمتھ کو غزہ میں جنگی جرائم کے ناقابل تردید شواہد نظر آئے ,برطانوی حکومت کا تبصرہ کرنے سے انکار بی بی سی کے مطابق مارک سمتھ، جو دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر کام کر رہے تھے، نے اپنے ساتھیوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انہوں نے دفتر خارجہ میں ہر سطح پر اسرائیلکو ہتھیاروں کی فروخت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، لیکن انہیں محض رسمی جوابات ملے۔ سمتھ کا کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے اسلحہ برآمدات کے لائسنسنگ کے شعبے میں کام کرتے تھے اور انہیں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم کے واضح اور ناقابل تردید شواہد نظر آئے۔ برطانوی حکومت نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید