• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں 75 فیصد مسلمان خود کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں، سروے

لندن(نیوزایجنسی )برطانیہ میں 75فیصد مسلمانوں نے کہا ہے کہ وہ حالیہ نسلی فسادات کے بعد سے خوف زدہ ہیں اور خود کو یہاں غیر محفوظ سمجھتے ہیں،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مسلم خواتین کے نیٹ ورک کے ایک سروے میں ملک بھر میں انتہائی دائیں بازو کے فسادات کے بعد برطانیہ میں 3 چوتھائی مسلمانوں نے اپنی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے،سروے میں 16فیصد مسلمانوں نے کہا کہ وہ حالیہ تشدد کی لہر پھوٹنے سے پہلے سے بھی خود کو یہاں ایسا ہی محسوس کرتے تھے،20فیصد نے کہا کہ انہیں 30جولائی کو ساؤتھ پورٹ سے شروع ہونے والے ہنگاموں سے بھی پہلے پرتشدد صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے،سروے میں حصہ لینے والے 75فیصد مسلمانوں نے کہا کہ ان حالیہ فسادات کے بعد وہ برطانیہ میں خود کو اور اپنے اہل خانہ کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے تشویش میں مبتلا ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید