• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ایم پاکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، محکمہ صحت

ریاض (شاہدنعیم) سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ مملکت ایم پاکس (منکی پاکس) کا ابھی تک کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ سعودی محکمہ صحت نے کہا ہے کہ مملکت صحتِ عامہ کو درپیش تمام طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اس سلسلے میں وائرس کی نگرانی اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ان اقدامات کا مقصد مملکت کے شہریوں اور یہاں مقیم افراد کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایم پاکس سے متعلق افواہوں اور غیرمستند رپورٹس کے بجائے سرکاری ذرائع کی معلومات پر اعتماد کریں۔

دنیا بھر سے سے مزید