• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت کا ازبکستان کیساتھ ڈھائی ارب ڈالر کا تجارتی معاہدہ

کابل (نیوز ایجنسی) افغانستان میں طالبان حکومت نے ہمسایہ ملک ازبکستان کے ساتھ ڈھائی ارب ڈالر کا تجارتی اور سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ معاہدہ ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف کے کابل دورے کے دوران ہفتے کو طے پایا۔ دورے کے دوران ازبک وزیرِ اعظم کے ہمراہ سرمایہ کاری، صنعت اور تجارت کے وزرا اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔ازبک وزیرِ اعظم عبداللہ اریپوف اورافغان حکومت کے نائب وزیرِ اعظم ملا عبدالغنی برادر تجارتی معاہدے کے موقع پر موجود تھے۔ملا برادر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 1.4ارب ڈالر مالیت کے 12سرمایہ کاری جب کہ 1.1ارب ڈالرز کے 23تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ان میں زراعت، توانائی، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ کے شعبے شامل ہیں۔اس موقع پر ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ معاہدوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کے ساتھ ساتھ تعاون کی مزید راہیں کھلیں گی۔ازبک وزیرِ اعظم کے بقول دونوں ممالک تجارتی حجم تین ارب ڈالرز تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید