کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے عظیم ہیروز کی قربانیوں کو کسی طور بھی رائیگاں جانے نہیں دینگے،تحریک آزادی پاکستان کے عظیم ہیرو مولاناعبدالحامد بدایونی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو اسلام دشمن قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور تحریک آزادی پاکستان کی جدوجہد میں صف اول میں کھڑے رہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا عبدالحامد بدایونی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ کی حمایت میں ایک بار پھر بھارت سے آواز بلند ہورہی ہے،راجستھان کے شہر اودے پور میں مسلم آبادی اور مساجد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،اقلیتوں کے تحفظ کا نعرہ لگانے والے بھارت کی گھناؤ نی اور ظالمانہ جنونی کارروائیوں پر خاموش کیوں ہیں،اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شہزاد قادری،مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن غلام مرتضیٰ قادری،کراچی امیر محمد فرقان قادری ودیگر موجود تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزاد فضاؤں میں ملک کی تعمیر وترقی کیلئے ہمیں ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔