• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال اور لیاقت بلوچ کی ملاقات، دھرنا معاہدہ پر بات چیت

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی ہے جس میں دھرنا معاہدہ اور مذاکراتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور اس میں دھرنا معاہدے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کمزوری عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید