بلوچستان میں منکی پاکس کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
اس حوالے سے فوکل پرسن ڈاکٹر شہزادہ کامران کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں منکی پاکس کی صورت ِحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نےبتایا کہ سرحدی علاقوں میں مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، کوئٹہ ایئر پورٹ پر بیرون ملک سے پروازوں کی آمد پر مسافروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر شہزادہ کامران کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دیگر صوبوں سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کا میکینزم تیار کر رہے ہیں۔
فوکل پرسن نے یہ بھی کہا کہ بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں آئسولیشن وارڈ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔