ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے سجادہ نشین دربار حضرت موسیٰ پاک شہیدمخدوم ابوالحسن گیلا نی کے ہمراہ مخدوم سید جعفررضامرحوم کے بیٹے مخدوم سید حماد رضا کی وفات پران کے گھر جاکراظہارتعزیت اورفاتحہ خوانی کی ، اس موقع پرسید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ مخدوم حماد رضا کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گاوہ ایک نیک اودرددل رکھنے والے انسان تھے،ان کی وفات گیلانی خاندان کے لیےایسانقصان ہے جس کی تلافی کبھی نہیں ہوسکےگی۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی اور لواحقین سے اظہار ہمدری کیا ۔اس موقع پرمرحوم کے اہل خانہ مخدوم زادہ سید حسنین عباس ،مخدوم سید قاسم شاہ ،سید سیف گیلانی ،محمد علی شاہ ، مخدوم سید عامرعباس دیوان تقی سمیت معززین علاقہ اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجودتھیں۔