ملتان ( سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر جنوبی پنجاب کے تاجروں نے لبیک کہ دیا چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے عہدیداران ایڈوانس ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف متحد ہو گئے انٹرنیٹ بندش اور سلو اسپیڈ پر بھی احتجاج کیا گیا اس سلسلہ میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم (ملتان ) جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم ( مظفر گڑھ ) شیخ نقیب احمد صدر ڈیرہ غازی خان ،حافظ راؤ خرم سلیم صدر بہاولپور،مرزا اعجازعلی چیئرمین (ملتان ) ارشاد حسین بھٹی صدر وہاڑی ،شیخ محمد اکمل صدر خانیوال،حمید صدیقی صدر بہاولنگر ،علاؤ الدین مزاری صدر راجن پور ،ار شد باجوہ (ملتان ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک عبداللہ ،شہزاد یوسف ،رانا فہد علی شیر ملتان نے مشترکہ بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران کی کال پر 28اگست کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے کسی ملک میں یہ قانون نافذ نہیں کہ آمدنی سے قبل ٹیکس اداکیا جائے تاجروں کو مشکلات میں ڈالا جا رہا ہے اس اسکیم تاجروں کی تجاویز کے مطابق تبدیلیاں ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تاجر ایڈوانس ٹیکس اور تاجر دوست اسکیم مسترد کرتے ہیں اور آل پاکستان انجمن تاجران اور تنظیم تاجران کے مشترکہ ہڑتال کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہیں۔