ملتان(سٹاف رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران ملتان کینٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ملک زاہد اعوان ، سیکرٹری جنرل معظم وحید خواجہ ، سینئر نائب صدر چوہدری محمود علی ،چیف کوآرڈینیٹر غضنفرملک اور اعجاز کریم نے کہا ہے بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیرف، ٹیکسز اور آئی ایم ایف کی عوام وتاجرکش پالیسیوں کو مسترد کرتےہیں، 28 اگست کی ہڑتال بارے 25 اگست کو سپریم کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کرینگے ۔