لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب سب سے زیادہ خوراک پیدا کرنے کے باوجود ہمارے بچے کم وزن اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔غذائیت کی کمی کے بنیادی عوامل دور کرنے کے لئے ماں بچے کی صحت پر پنجاب نیوٹریشن بورڈ، آئی آر ایم این سی ایچ جلد میکانزم وضع کرے گا۔ہمارے 2000 سے زائد سنٹرز پر سالانہ 30 لاکھ بچوں کی نیوٹریشن سکریننگ کی جارہی ہے۔