• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) ہالینڈ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز ہالینڈ کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی کمیونٹی کیلئے دی ہیگ کے مقامی ریسٹورنٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے چیئرمین پیر طاہر اقرار شاہ نے صدارت کی تقریب میں سینئر نائب صدر جاوید بٹ (پیارا)، سیکرٹری جنرل فیصل منظور ، ہیڈ آف یوتھ کوآرڈینیشن صدر یوتھ ونگ عبدالباسط خان ، نائب صدر چوہدری محمد سعید اور دیگر شریک تھے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت شیخ حافظ علی رضی نے حاصل کی، نعت رسول مقبول ﷺ علامہ غلام مصطفیٰ نقشبندی نے پیش کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل منظور نے ادا کئے تقریب کا مقصد پاکستان کے یوم آزادی کا جشن اور کمیونٹی میں یکجہتی اور اتحاد کا توازن برقرار رکھنا تھا۔ تقریب میں کشمیر پیس فورم کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر، ملک شرجیل اعوان، حاجی رخسار، ندیم قریشی، سید فرید خان، چوہدری اقبال، خرم بھٹی،علامہ غلام مصطفیٰ نقشبندی،علیم بٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے ہمیں آزاد اور خود مختار وطن پاکستان سے نوازا ہے۔ آخر میں پیر طاہر اقرار شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا آخر میں مولانا غلام مصطفیٰ نقشبندی نے دعا کی۔

یورپ سے سے مزید