ملتان (سٹاف رپورٹر ) صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی مجددی نے کہا ہے کہ عقیدۂ ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ پیر طریقت ومہتاب ولایت سیمینار سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، صاحبزادہ قاری معصوم میاں خاں نقشبندی مجددی نے کہا کہ مقام مصطفیٰؐ کاتحفظ اور نفاذ ہماری زندگی کااولین مقصد ہے، سیمینار میں وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، بابو نفیس احمد انصاری، سجاد علی حامدی، پروفیسر اختر انصاری، زاہد بلال قریشی، ڈاکٹر اشرف قریشی، محمد حسین بابر، مظہر جاوید سیال، علامہ طاہر حامدی، ریاض نظامیاور مولانا سردار سندھی نے بھی خطاب کیا۔