• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الٰہی نے سیاست پر بات کرنے سے انکار کردیا

لاہور( جنگ نیوز)چوہدری پرویز الٰہی نے سیاست پر بات کرنے سے انکار کردیا ۔جیل سے رہا ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پہلی بار عدالت میں پیش ہوئے۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ میری طبعیت ابھی ناساز ہے، معزز جج کا حکم تھا اس لیے بیماری کی حالت میں بھی آنا پڑا مگر اب میری طبعیت بہتر ہو رہی ہے۔ 

اسی اثناء میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل عامر سعید راں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی ملکی سیاست پر بات نہیں کریں گے جس پر پرویز الہٰی بولے کہ میرے لیگل ایڈوائزر بیٹھے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید