• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ، ایم کیو ایم کا عدالت جانے کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے خلاف بلدیہ کراچی کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے،ایم کیو ایم کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ایم پی اے عامر صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو بے یارومددگار نہیں چھوڑیں گے، کراچی کے مسائل کے حل کے لئے عدالت سے رجوع کریں گے،انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حوالے سے میونسپل کمشنر نے ہمارے کسی لیٹر پر کاروائی نہیں کی، میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کو خط لکھے کوئی کاروائی نہیں ہوئی،کراچی کھنڈرات میں بدل گیا۔ معمولی بارش بھی شہر برداشت نہیں کرسکا یہنااہل بلدیہ کی وجہ سے ہوا، میونسپل کمشنر اپنے فرائضٖ کی ادائیگی میں ناکام رہے ہیں۔ میئر کو سیاست سے فرصت نہیں، شہر میں پانی نایاب، سیوریج اوور فلو اورسڑکیں اور گلیاں زیر آب، گلیوں اور محلوں میں کوڑے کے انبار لکھے ہوئے ہیں، سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ اور کے ایم سی، ٹی ایم سیز ناکام ہیں، کنٹومنٹ ایریاز میں سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ پورا شہر تباہی کا شکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید