• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی سرکاری اشتہارات کے نرخ جلد بڑھانے کی یقین دہانی

کراچی(نیوزڈیسک) وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کو یقین دلایا ہے کہ طویل عرصہ سے زیرِ التوا سرکاریاشتہارات کے نرخ جلد بڑھا دیئے جائیں گے۔ سیکرٹری اطلاعات امبرین جان اور پی آئی او مبشر حسن نے اسلام آباد میں اے پی این ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت ناز آفرین سہگل لاکھانی نے کی ۔ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل سرمد علی نے سیکرٹری اطلاعات کو اخبارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے پہلے دور حکومت کے اختتام سے پہلے سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا مگر ان کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے اخباری صنعت شدید بحران کا شکار ہے ۔ انہوں نے وزارت اطلاعات و نشریات سے متعلق پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی جن میں سرکاری اشتہارات کی حجم میں مسلسل کمی، موجودہ اور پرانے واجبات کی عدم ادائیگی ، اے بی سی کے اجراء کے طریقہ کار میں بہتری ، اخبارات کی رجسٹریشن کی تجدید اور پریس رجسٹرار کے کام کا طریقہ کار سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔ اے پی این ایس نے تجویز دی کہ موجودہ واجبات کی عدم ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے وزارت اطلاعات میں اشتہارات جاری کرنے والے محکموں کی جانب سے اخبارات کو ادائیگی کیلئے ایک گردشی فنڈ قائم کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید