• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی صدر پوٹن نے قرآن پاک کو چوما اور سینے سے بھی لگایا

گروزنی( جنگ نیوز)روسی صدر پوٹن چیچنیا کے دورے پر گروزنی پہنچے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پوٹن کا پُرتپاک استقبال کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی، تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر پہنچے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور صدر رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید