• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI ناشکری پارٹی، جن لوگوں نے احسان کیا انکے منہ پر کالک ملی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا قاضی فائز عیسیٰ پر اٹھنے والے اعتراضات یا عدم اعتماد درست اور جائز ہے، کیا تحریک انصاف کا مطالبہ جائز ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ناشکری پارٹی ہے،ان پر جن لوگوںنے احسان کیا ان کے منہ پر کالک ملی ،قاضی فائزعیسیٰ سے یہ امید نہیں کہ وہ فیصلے میں جانبدار ہوجائینگے یا قانون کو مد نظر نہیں رکھیں گے۔پروگرام میں تجزیہ کار شہزاد اقبال،عمر چیمہ ،سلیم صافی اور ریما عمر نے اظہار خیال کیا۔

اہم خبریں سے مزید