• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزمہ کی ذہنی حالت ٹھیک، نفسیاتی علاج کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی کے شعبہ طب نفسیات اور علوم رویہ جات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہا ہے کہ کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کی ذہنی حالت ٹھیک ہے اور اسے فی الحال کسی قسم کے نفسیاتی علاج کی ضرورت نہیں، اس لئے اسے شعبہ نفسیات سے ڈسچارج کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر چنی لال کی جانب سے اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزمہ کو 19اگست کو پولیس کی تحویل میں شعبہ حادثات میں لایاگیااور شعبہ حادثات کی جانب سےاس کی الجھی ہوئی حالت،چڑچڑے پن اور رویہ معمول کے مطابق نہ ہونے پر شعبہ نفسیات کو اس کے معائنے کے لئے پیغام بھیجا گیا ۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران اسے الجھا ہوا اور معمول کے رویے سے ہٹ کر پایا ، اس کی موجودہ حالت، واقعے کی سنگینی اور نفسیاتی بیماری کی ہسٹری، نفسیاتی بیماری /ذہنی مرض سے متعلق اہل خانہ نے ڈاکٹروں کو بتایا تھا ، پر اسے وارڈ میں داخل کیا گیاتاکہ وہ خود کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکے یا خود کشی نہ کرلے۔
اہم خبریں سے مزید