• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے کوئلے کو ملک بھر میں لےجانے کا منصوبہ

حیدرآباد( رپورٹ حامد شیخ ) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 26اگست کو تھرپارکر پہنچ رہے ہیں جہاں وہ تھر کول مائنز کو ریلوے لائنز سے منسلک کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے تاہم اس منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل وزیراعظم پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کھانے پر مدعو کیا ہے جہاں وہ سندھ حکومت کے منصوبوں سمیت ان کے تحفظات دور کرینگے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 26اگست کو تھرپارکر پنچ رہے ہیں جہاں وہ تھرکول سے براستہ نیو چھور تک 105کلومیٹر ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،تھرکول مائنز کو ریلوے سے منسلک کرنے کا منصوبہ پر پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے تھے لیکن یہ منصوبہ آگے نہ بڑھ سکا ۔

اہم خبریں سے مزید