• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجیش کھنہ کی جیلسی نے امیتابھ بچن کو بالی وڈ کا سپر اسٹار بنایا

کراچی (رپورٹ:اختر علی اختر ) شوبزنس کی دنیا میں یہ کہا جاتا ہے کہ نمبر ون کی کرسی ہمیشہ خالی رہتی ہے، جو فنکار غیر معمولی اداکاری کا۔مظاہرہ کرتا ہے، وہ نمبر ون اداکار کہلاتا ہے۔بالی وڈ کے پہلے سپر اسٹار کہلوانے والے راجیش کھنہ اور شہنشاہ بالی وڈ امیتابھ بچن کی کہانی بھی کچھ اس طرح کی ثابت ہوئی۔صرف 4 برس میں راجیش کھنہ کو نمبر ون کی پوزیشن امیتابھ بچن کے حوالے کرنا پڑی۔ہوا کچھ یوں تھا کہ سپر اسٹار راجیش کھنہ کی جیلسی نے امیتابھ بچن کو بالی وڈ کا سپر اسٹار بنادیا تھا۔ فلم، نمک حرام، میں شاندار اداکاری کی وجہ سے امیتابھ بچن شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے،جس کی وجہ سے راجیش کو پریشانی شروع ہوئی اور وہ حسد کرنے لگے اور پھر اس طرح راجیش کھنہ کے اسٹار ڈم کی برف پگھنے لگی، بالی وڈ کے دونوں سپر اسٹارز نے پہلی بار 1971کی ریلیز، فلم آنند،میں ایک ساتھ کام کیا تھا،اس فلم میں بگ بی، نے چھوٹے کردار میں ڈوب کر کردار نگاری کی۔1966۔میں راجیش کھنہ نے 1969میں امیتابھ بچن نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا تھا۔صرف 4 برس میں کہانی بدل گئی اور کامیابی کا تاج امیتابھ بچن کے سجنے لگا۔بالی وڈ کے کاکا کہلوانے والے،راجیش نے ابتدا میں بگ بی، کو نفرت کی حد تک نظر انداز کیا۔راجیش کے زوال کی وجہ امیتابھ سے بلاوجہ کی جلن اور حسد بنی۔پھر قسمت کا کرنا ایسا بھی ہوا کہ2009میں راجیش کھنہ کو آئیفا کا لائف ٹائم اچیومنٹس ایوارڈ بھی امیتابھ بچن کے ہاتھوں وصول کرنا پڑا۔اس موقع پر راجیش کھنہ نے کہا تھا کہ یہ بھی ایک دور ہے، وہ بھی ایک دور تھا۔1971میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم آنند، کی کاسٹنگ کے موقع پر راجیش کھنہ نے امیتابھ کو ڈائریکٹر کو فلم میں کاسٹ کرنے سے منع کردیا تھا۔ایک سپر اسٹار کی جانب سے کسی نئے فنکار کو کاسٹ نہ کرنے والی بات کسی کے بھی سمجھ میں نہیں آئی۔1973کی ریلیز نمک حرام، میں راجیش کھنہ اور امیتابھ ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے آئے۔اس بار دونوں کے کردار ٹکر کے تھے۔اینگری ینگ مین، کے روپ میں امیتابھ بچن، شہرت اور محبت دونوں سمیٹ رہے تھے۔راجیش کھنہ کے چاہنے والوں بے ایک نیا سپر اسٹار ڈھونڈ لیا تھا۔1973 میں امیتابھ بچن کی دوسری ریلیز فلم زنجیر، نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی۔جس وجہ سے راجیش کھنہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔وہ راجیش کھنہ جس نے 1968 سے 1973 تک مسلسل 15 سپر ہٹ فلمیں بالی وڈ کو دی تھیں۔اب اسے مایوسی کا سامنا تھا۔امیتابھ بچن کی ایک سے بڑھ ایک فلم سپر ہٹ ثابت ہورہی تھی اور بالی وڈ کے کاکا، کی فلمیں لگاتار فلاپ ہونے لگیں۔پھر تو راجیش کھنہ کو بچن کے نام سے نفرت ہونے لگی۔انہوں نے فلم لاوارث، میں امیتابھ کو ایک گانے میں ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر راجیش کھنہ کا کہنا تھا کہ کوئی مجھے لاکھوں روپے بھی دے تو میں کسی فلم میں ساڑھی نہ پہنوں۔اسی زمانے میں ایک فلمی تقریب میں راجیش کھنہ اور امیتابھ بچن ایک ساتھ موجود تھے۔ایسے میں مداح بڑی تعداد میں امیتابھ بچن کی جانب آٹو گراف لینے بڑھے۔یہ منظر دیکھ کر راجیش کھنہ وہاں سے فورا چلے گئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جب جیا بچن فلم باورچی، میں راجیش کھنہ کے ساتھ کام کررہی تھیں، سیٹ پر امیتابھ بچن اپنی بیگم کو لینے سیٹ پر آتے تو راجیش کھنہ انہیں نفرت کی حد تک نظر انداز کرتے تھے۔ایک دن جیا بچن کو شدید غصہ آگیا، انہوں نے راجیش کھنہ سے تلملا کر کہا کہ راجیش۔وہ دن جلد آئے گا، جب امیتابھ بچن بالی وڈ کے سپر اسٹار بنیں گے۔پھر وہی ہوا۔ امیتابھ بچن نے شہرت اور کامیابی کے سفر میں راجیش کھنہ کو بہت پیچھے چھوڑ دیا۔
اہم خبریں سے مزید