• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز کا بین ایفلیک سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع

لاس اینجلس (جنگ نیوز) اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلیک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کانٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ جوڑے نے جولائی 2022میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی۔ جنیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی جوڑی 2000کی دہائی میں بینیفر کے نام سے مشہور ہوئی تھی۔یاد رہے کہ 55سالہ جینیفر لوپیز کی اداکار و ہدایت کار بین ایفلک کے ساتھ یہ چوتھی شادی تھی۔ دونوں پہلی مرتبہ 2002 میں فلم گگلی کے سیٹ پر ملے تھے۔دونوں اپنے تعلقات کی وجہ سے ماضی میں خبروں کی زینت بنے رہے۔ جوڑے نے 2003میں اپنی طے شدہ شادی منسوخ کر دی تھی اور بعد میں اعلان کیا تھا کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔جینیفر اور بین نے اپریل 2022میں اپنی منگنی کا اعلان کیا جس کے بعد جولائی 2022میں انہوں نے لاس ویگس میں شادی کی۔جینیفر نے اس سے قبل 22فروری 1997کو اداکار اوجنی نوا سے شادی کی تھی جو کہ ایک برس سے کم عرصے میں ہی ختم ہو گئی تھی اور جوڑے نے جنوری 1998میں علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
اہم خبریں سے مزید