• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ اچانک سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اچانک سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی سے چیمبر میں ملاقات کی اور فراہمی انصاف سمیت عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سہہ پہر تین بجے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اچانک سندھ ہائی کورٹ آمد ہوئی اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے انکے چیمبر میں ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد سے قبل کوئی اطلاع یا شیڈول میں ملاقات نہیں تھی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ کی گاڑی پروٹوکول سمیت اچانک جج کے زیر استعمال رہنے والا مین گیٹ سے داخل ہوا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور فراہمی انصاف سے متعلق بات چیت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید