• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی سب سے بڑی رہائشی عمارت میں کتنے ہزار اپارٹمنٹس؟

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روس کے لینین گراڈ ریجن میں واقع قصبپ کدروو میں ملک کی سب سے بڑی رہائشی بلڈنگ واقع ہے جو کہ ایک بہت بڑے اوول (انڈے کی طرح لمبوترے انداز) کی شکل کی ہے۔

اس عمارت میں 3708 اپارٹمنٹس اور 35 مختلف داخلی راستے ہیں۔ 2015 میں نووی اوکرویلی کے ایک بڑے حصے کے طور پر مکمل ہونے والا یہ رہائشی کمپلیکس مغربی روس کے کدروو شہر کے باہر واقع ہے۔

اسے بین الاقوامی طور پر 2021 میں ایک بڑی رہائشی عمارت کے طور پر پہلی بار کافی کوریج اس وقت ملی جب اسکی فضائی تصاویر امریکی سوشل نیوز نیٹ ورک ریڈٹ میں سامنے آئی۔ جس پر ہزاروں کمنٹس سامنے آئے۔ 

اس غیرمعمولی اور بڑی عمارت کو دیکھ کر لوگ کافی حیران ہوئے تھے، اور بہت سو نے تو اسے چیونٹیوں کے انداز کی انسانی رہائش گاہ قرار دیا تھا۔

یہ تقابل کچھ غلط بھی نہیں تھا کیونکہ بظاہر یہ کچھ ایسا ہی نظر آتا ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کدروو میں واقع یہ کنکریٹ اوول کے انداز کی عمارت 11 سے 18 ہزار کے درمیان لوگوں کا رہائشی علاقہ ہے اور تکنیکی طور پر یہ تمام افراد ایک ہی چھت کے نیچے رہتے ہیں۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید