جاپانی نژاد کینیڈین آرٹسٹ راکو اینویو ایک باصلاحیت فنکار ہیں جنھوں نے پھولوں کی پنکھڑیوں، پتیوں اور پودوں کے دیگر حصوں کو احتیاط سے ترتیب دینے میں مہارت رکھتے ہیں۔
نہایت محنتی راکو اینویو نے فلورل آرٹ کے فن میں اپنے سفر کا آغاز 2017 میں اس وقت کیا جب وہ اپنے مونٹریال میں واقع گھر کے عقبی حصے میں گلاب کی جھاڑی سے درجنوں گلابی پنکھڑیوں کو تیز ہواؤں سے ہلتا اور گرتا دیکھ رہے تھے۔
زمین پر ان خوبصورت، نازک پنکھڑیوں کو دیکھ کر پہلے تو وہ اسے بربادی سمجھے لیکن پھر سوچا کہ کیوں نہ ان پنکھڑیوں کو فنی تخلیق کےلیے استعمال کیا جائے۔
جس کے بعد انھوں نے اپنے فن پارے کی ٹانگیں بنانے کےلیے چھوٹی ٹہنیوں کے ساتھ چقندر کی شکل میں ترتیب دیا۔ یوں انکا کا چھوٹا پروجیکٹ کافی کامیاب ثابت ہوا اور پھر انھوں نے اس فن کو مستقل اپنا لیا۔
آج وہ اپنے اس حیران کن پورٹ فولیو آف پلانٹ کی وجہ سے کافی مشہور ہوچکے ہیں۔ اس پورٹ فولیو میں مشہور تفریحی کرداروں جیسے سپر ماریو یا گوڈزیلا اور مختلف کیڑے مکوڑے اور جانور یہاں تک کہ برانڈ لوگوز بھی تخلیق کیے ہیں۔