لندن (اے ایف پی) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے جمعہ کو چینی رہنما شی جن پنگ کو ایک کال میں اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ رہنما اختلافات کو حل کرنے اور سمجھنے کے لئے کھلی اور دیانتدارانہ گفتگو کر سکتے ہیں۔ ڈاؤننگ سٹریٹ ریڈ آؤٹ کے مطابق اسٹارمر کے گزشتہ ماہ اقتدار میں آنے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی باضابطہ بات چیت میں برطانوی رہنما نے ہانگ کانگ، یوکرین میں روس کی جنگ اور انسانی حقوق کے حوالے سے معاملات پر گفتگو کی، جن پر برطانیہ اور چین میں عدم اتفاق پایا جاتا ہے۔