• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین کا مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان نیشنل ورکرز یونین سی بی اے کے سینئر نائب صدر حاجی غلام حیدر اچکزئی کی قیادت میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش کے خلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت ملازم کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور ملازمین کو روزگار و سہولیات فراہم کرنے کی بجائے بے روزگار کرنے پر تلی ہوئی ہے ، حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ہزاروں ملازمین کا معاشی قتل ہے جو ہمیں قبول نہیں ، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کا روزگار نہ چھینے ، ہم ملازمین کے حقوق کے لئے پرامن جدوجہد اور احتجاج جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید