• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر لوپیز نے اپنی دو سالہ شادی ختم ہونے کی وجہ بتادی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے کئی سالوں کے انتظار کے بعد ہونے والی اپنی شادی کے صرف دو سال میں اختتام پذیر ہونے کی وجہ بتادی۔ 

جینیفر لوپیز نے 2022 میں اداکار بین ایفلیک سے شادی کی تھی، یہ رشتہ صرف دو سال ہی برقرار رہ سکا اور امریکی گلوکارہ نے بلآخر طلاق کےلیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

جینیفر نے طلاق کی وجہ دونوں کے درمیان نہ ختم ہونے والے اختلافات بتائی ہے۔ 

واضح رہے کہ رواں برس دونوں کسی بھی موقع پر ایک ساتھ نظر نہیں آئے، جس میں امریکا کا یوم آزادی، دونوں کی شادی کی سالگرہ اور جینیفر کی سالگرہ کا دن بھی شامل ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے دن طلاق کے کاغذات جمع کروادیے۔ دستاویزات میں انہوں نے 'ناقابلِ مصالحت اختلافات' کو وجہ بتاتے ہوئے شادی کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بین ایفلیک اور جینیفر لوپیز پہلی بار فلم گیگلی کے سیٹ پر ایک دوسرے کے قریب آئے۔ انہوں نے 2002 میں منگنی کی اور 2003 میں شادی کرنے والے تھے لیکن ان کے تعلقات میڈیا کی مداخلت کی وجہ سے 2004 کے اوائل میں بگڑ گئے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید